اتوار, اکتوبر 19, 2025
No menu items!
No menu items!
تازہ ترینچین کے مشہور ’’ شیر رقص‘‘ کی کینیا میں مقبولیت،  ثقافتی تعلق...

چین کے مشہور ’’ شیر رقص‘‘ کی کینیا میں مقبولیت،  ثقافتی تعلق کے فروغ کا ذریعہ بن رہا ہے

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں خواتین کا ایک گروپ ہر ماہ چین کا شیر رقص پیش کرتا ہے۔ اس فن کو اپنا کر یہ رقاصائیں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلق کی مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ چین سے اپنے روابط کو بھی مزید گہرا کر رہی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مرسی ونجیرو، رقاصہ

“مجھے چینی ثقافت بہت پسند ہے کیونکہ شیر رقص نے مجھے چینی لوگوں کے بارے میں زیادہ جاننے کا موقع دیا ہے۔ دراصل میں چینی زبان سیکھنے کے مرحلے سے بھی گزر رہی ہوں۔ مجھے چینی لوگ، ان کے کام کرنے کا انداز اور ان کی ثقافت سب کچھ پسند ہے۔ اسی دلچسپی کی وجہ سے میں شیر رقص کرنے والی ٹیم کا حصہ بنی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جیکولین کیالو، رقاصہ

“میں نے شیر رقص کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ مجھے ہمیشہ غیرملکی زبانوں اور ممالک میں دلچسپی رہی ہے اور میں چین سے خاص محبت رکھتی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): سیلویا موینڈے، رقاصہ

"شیر رقص مجھے موسیقی اور تال کا احساس دیتا ہے اور جب ہم اسے پیش کرتے ہیں تو یہ بہت دلچسپ لگتا ہے۔ میری رائے میں افریقہ کے عوام کو چین کا یہ شیر رقص اس لئے بھی پسند ہے کیونکہ یہ چہروں پر خوشیاں بکھیرتا  اورلوگوں کو  تفریح فراہم کرتا ہے۔”

نیروبی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

 نیروبی میں چین کے مشہور ’’شیر رقص‘‘ کی شاندار مقبولیت

 کینیا کی خواتین منفرد چینی فن کو اپنانے لگیں

روایتی شیر رقص ہر ماہ جوش و جذبے سے پیش کیا جاتا ہے

اس میں موسیقی، حرکت اور ردھم کا امتزاج پایا جاتاہے

مرسی ونجیرو کو چینی ثقافت اور زبان سے بے حد لگاؤ ہے

جیکولین کیالو کے مطابق شیر رقص نے اسے چین کے قریب کیا

سیلویا موینڈے شیر رقص کو عوامی تفریح کا باعث سمجھتی ہیں

رقص دو قوموں کے درمیان دوستی اور قربت کا ذریعہ بن گیا

 چین اور کینیا  ثقافت اور محبت کے تعلق میں بندھے ہوئے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!