پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینایران بس حادثے میں جاں بحق 28 افراد کی میتیں، 16زخمی افراد...

ایران بس حادثے میں جاں بحق 28 افراد کی میتیں، 16زخمی افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ایران بس حادثے میں جاں بحق 28 پاکستانیوں کی میتیں اور 16زخمی افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں، حادثے کے دوران ریسکیو عمل، معاونت پر ایرانی حکام کے شکر گزا رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ ایران بس حادثے میں جاں بحق 28 پاکستانیں کی میتیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے میتیں جیکب آباد ایئر پورٹ پر پہنچائی گئیں، وہاں صوبائی وزیر ناصرشاہ اور وزارت خارجہ کے ڈی جی عرفان سومرو موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے آنیوالے خصوصی طیارے میں 16 زخمی افراد بھی شامل ہیں، تمام جاں بحق افراد کے بلند درجات کیلئے دعاء گو ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حادثے کے دوران ریسکیو عمل اور معاونت پر ایرانی حکام کے شکر گزار ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!