محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کیلئے سکولوں کا نیا اوقات کار تیار کر کے منظوری کیلئے وزیراعلی کو ارسال کردیا۔
نئے شیڈول کے مطابق سکول صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا جبکہ چھٹی دوپہر اڑھائی بجے ہوگی۔
حکام کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں ہفتے کی تعطیل کو برقرار رکھا گیا ہے، وزیر اعلی کی منظوری کے بعد نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 20 اکتوبر سے نافذالعمل ہوگا۔
