اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپشین، پولیس لائن کے قریب دھماکہ، 2 بچے جاں بحق، 5 پولیس...

پشین، پولیس لائن کے قریب دھماکہ، 2 بچے جاں بحق، 5 پولیس اہلکاروں سمیت14 افراد زخمی

پشین: پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2بچے جاں بحق،5پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق بچوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 13 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ ایک زخمی اور دو بچوں کی میتیں پشین ہسپتال روانہ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ایس ایچ او مجیب الرحمن نے بتایا ہے کہ بظاہر دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل سکواڈ تحقیقات کیلئے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑی مکمل تباہ،دیگر کئی کو نقصان پہنچا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!