اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانلاہور،50 سے زائد وارداتوں میں ملوث خاتون خاوند سمیت گرفتار

لاہور،50 سے زائد وارداتوں میں ملوث خاتون خاوند سمیت گرفتار

لاہور: لاہور پولیس نے 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث خاتون کو خاوند سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث خاتون مومنہ کو خاوند عقیل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان راہ چلتے شہری سے راستہ پوچھنے کے بہانے لوٹ مار کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم3 لاکھ روپے نقد، 2 پستول، 12 موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران ملزمہ اسلحہ چادر میں لپیٹ لیتی تھی جبکہ لوٹا ہوا مال پرس میں چھپا لیتی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!