بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف حالیہ شکست نے خصوصا بیٹنگ میں ہماری خامیوں کو کھول کر رکھ دیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اب اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا اور ہوم سیریز کھیلنے کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہیدالاسلام انکون ایک باصلاحیت نوجوان ہیں، اور ہم 2027 کے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا پول بڑھانا چاہتے ہیں۔
ان کی شمولیت سے ہمیں مڈل آرڈر میں متبادل مواقع میسر آئیں گے۔چیف سلیکٹر کے مطابق ٹیم کی حالیہ تھکاوٹ اور ذہنی دبا کے باوجود کھلاڑیوں کو فوری طور پر میدان میں وا پس لا کر بہتر کارکردگی دکھانے کی امید ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد کھلاڑی اعتماد بحال کریں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک مضبوط کم بیک کریں۔
