ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
انٹرنیشنلچینی طبی ماہرین کی تنزانیہ کے سکول میں حفظان صحت سے متعلق...

چینی طبی ماہرین کی تنزانیہ کے سکول میں حفظان صحت سے متعلق آگاہی مہم

تنزانیہ کے شہر زنجیبار میں چینی ماہر صحت شسٹوسو مائسز کی تشخیص کی تکنیک کا مظاہرہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

دارالسلام(شِنہوا)چینی طبی ماہرین نے تنزانیہ کے شہر زنجیبار میں واقع پمبا جزیرے کے مادونگو پرائمری سکول میں  آگاہی صحت اور مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد ہاتھ دھونے کے  عالمی دن کو منانا اور مقامی کمیونٹیز میں صاف ستھری اور صحت مند زندگی کو فروغ دینا تھا۔

شسٹو سومائسز کنٹرول پراجیکٹ ٹیم کے سربراہ وانگ وے کے مطابق یہ تقریب چین کے شسٹوسو مائسز کنٹرول پروجیکٹ ٹیم اور زنجیبار میں تعینات 35 ویں چینی میڈیکل ٹیم کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں 500 سے زائد طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔

وانگ نے بتایا کہ سرگرمیوں میں صحت کے متعلق انٹرایکٹو آگاہی سیشنز، ہاتھ دھونے کی عملی مشقیں اور مفت طبی مشورے شامل تھے۔

وانگ نے کہا کہ ہم نے آلودہ پانی سے بچنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلبہ کو ابتدائی روک تھام، بروقت تشخیص اور علاج کی ترغیب دی۔ بصری مواد اور ویڈیوز نے بیماری کی نوعیت اور اس سے بچاؤ کو سمجھنے میں بچوں کی مدد کی۔

تعلیمی سیشنز کے ساتھ ساتھ طبی ماہرین نے مفت طبی معائنے بھی کئے اور صفائی، بیماریوں سے بچاؤ اور عمومی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

ٹیم نے سکول میں صحت و صفائی کی مسلسل تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ہینڈ سینیٹائزر، بروشرز اور دیگر معلوماتی مواد بھی عطیہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!