راولپنڈی: راولپنڈی میں مری روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے2 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مین مری روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ڈمپر سے ٹکرا کر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے دونوں نوجوان خیابان سرسید کے رہائشی ہیں جن کی شناخت زین اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکوں کی عمریں 20اور 15 سال ہیں جن کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
