وینزویلا کے اقوام متحدہ میں سفیر میول مونوکیڈا نے کہا ہے کہ امریکا ہمارے ساحلوں پر موجود جہازوں پر غیر قانونی طور پر حملہ کرکے ہمارے خودمختاری اور سلامتی پر اثر انداز ہو رہا ہے، امریکی حملوں میں ہمارے 27 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیمیول مونوکیڈا نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اِن غیر قانونی حملوں کی تحقیقات کرائے اور بیان جاری کرے کہ جس میں وینزویلا سمیت تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سلامیت کے احترام کی توثیق کی جائے۔
