اتوار, اکتوبر 19, 2025
پاکستانکراچی، 2 پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک...

کراچی، 2 پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار، مقدمات درج

کراچی پولیس نے دو پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حات میں گرفتار کرلئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پہلا مقابلہ لیاری مرزا آدم خان روڈ کشتی والی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں گارڈ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو وقار کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

دوسرا واقعہ ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں پیش آیا جہاں فائرنگ تبادلے کے بعد ایک ڈاکو انیس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

حکام کے مطابق ڈاکوئوں کے قبضے سے اسلحہ، نقدی و دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ دونوں زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!