اتوار, اکتوبر 19, 2025
پاکستاناے این ایف کی کارروائیاں، ساڑھے 3 کروڑ سے زائد مالیت کی...

اے این ایف کی کارروائیاں، ساڑھے 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد،5 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 5 ملک گیر کارروائیوں میں 3 کروڑ 63لاکھ روپے سے زائد مالیت کی136.82 کلو منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 380گرام چرس برآمد ہوئی ،گرفتار ملزم نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

باچا خان ایئرپورٹ پشاور سے شارجہ جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے مجموعی طور پر 134ہیروئن بھرے کیپسولز(690 گران وزنی)برآمد کئے گئے، اسی طرح اٹک کے حاجی شاہ بس سٹاپ پر مسافر کے قبضے سے 500گرام افیون، ملتان کے شاہ شمس تبریز ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے بیگ سے 250گرام ہیروئن اور پنجگور کے سی پیک روڈ پر ایک فیکٹری کے قریب ٹرک سے 135کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!