ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
پاکستانماحولیاتی آلودگی، پنجاب میں بھٹوں کی نگرانی کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال...

ماحولیاتی آلودگی، پنجاب میں بھٹوں کی نگرانی کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع

حکومت پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ڈرونز سے بھٹوں کی نگرانی شروع کردی۔

ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے نظام کے تحت موٹروے کے اطراف 112بھٹوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 77بھٹے سفید دھویں کا اخراج کررہے تھے ،34نان فنکشنل پائے گئے جبکہ صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکلا۔

ترجمان کے مطابق ای پی اے فورس 24گھنٹے بھٹوں کی چمنیوں کی نگرانی کرتے ہوئے زیرو پالیوشن پالیسی پر بلا امتیاز عمل کررہی ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موٹروے پر دوران سفر کسی بھٹے سے کالا دھواں نکلتا نظر آئے تو فوری 1373پر اطلاع دی جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!