لکی مروت میں دو فلائنگ مسافر ویگنوں میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گنڈی پرانہ اڈا کے قریب تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آتی دو مسافر ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور زخمیوںکو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تاجہ زئی منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خالد خان، ساجد خان، میر سعد خان، ایوب خان، اشفاق، غفور، شاہ در خان، عبد الودود اور مزمل خان شامل ہیں۔
