بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے رواں ماہ شروع ہونے والی نیشنل کرکٹ لیگ (این سی ایل) کے ابتدائی دو راونڈز میں کوکابورا گیند استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی دو رانڈز میں کوکابورا گیند کا استعمال کھلاڑیوں کو اس گیند کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کا موقع دے گا، اس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر منتقلی میں آسانی ہوگی۔
بی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو آئندہ بین الاقوامی ٹیسٹ سیریز خصوصا آئرلینڈ کے خلاف بہتر تیاری کا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی سفارش پر تکنیکی کمیٹی نے اس تبدیلی کی منظوری دی ہے۔
این سی ایل کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا اور یہ بنگلہ دیش کا سب سے پرانا فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین سال سے این سی ایل میں ڈیوک گیند استعمال ہو رہی تھی تاکہ فاسٹ بالنگ کو فروغ دیا جا سکے۔
