کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے صوبے کے تمام اضلاع میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بلوچستان حکومت کے مطابق منظور پشتین کا 90 دنوں کیلئے صوبے میں داخلہ روکا گیا ہے۔
