بھارتی اداکار اکشے کمار نے مدھومتی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری پہلی اور ہمیشہ کی گرو جی۔
ڈانس کی ہر بات آپ کے قدموں میں بیٹھ کر سیکھی، مدھومتی جی۔ میرے رقص کی ہر ادا اور تاثر میں آپ کی یاد رہے گی۔
وندو درا سنگھ نے بھی انہیں اپنا استاد قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یاد رہے کہ مدھومتی نے ممبئی میں اپنی ڈانس اکیڈمی چلائی اور اکشے کمار، گوندا سمیت کئی ستاروں کو ڈانس کرنا سکھایا۔
