ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
تازہ ترینچین میں کمپنیوں کی جانب سے آلات کی تجدید پر اخراجات میں...

چین میں کمپنیوں کی جانب سے آلات کی تجدید پر اخراجات میں اضافہ

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے دارالحکومت نان جنگ کے بی ایس ایچ گلوبل آر اینڈ ڈی سنٹر میں عملے کا کارکن صحافیوں کو گھریلو اشیاء متعارف کرا رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ریاستی ٹیکس انتظامیہ کے جاری کردہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس(وی اے ٹی) انوائس ڈیٹا کے مطابق رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں ساز و سامان کی تجدید اور گھریلو اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے آلات کی تجدید اور اشیائے صرف کے "تبادلے” کی سکیموں کی معاونت کے نتیجے میں مشینری آلات کی خریداری کی مالیت میں سالانہ بنیاد پر 9.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خاص طور پر ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مشینری کی خریداری میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیجیٹائزڈ آلات کی خریداری میں 18.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

اسی عرصے میں ریفریجریٹرز جیسے گھریلو اشیاء کی ریٹیل سیلز آمدن میں گزشتہ سال 48.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ آڈیو ویژوئل آلات کی فروخت میں 26.8 فیصد اضافہ ہوا۔

فرنیچر کی ریٹیل سیلز آمدنی میں 33.2 فیصد اور موبائل فونز کی فروخت میں 19.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تبادلہ پروگراموں نے چین میں گاڑیوں کی کھپت کو بھی فروغ دیا ہے۔ چین کی آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلی 9 مہینوں میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں 34.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو تقریباً ایک  کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو چین میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت کا 46.1 فیصد بنتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!