اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینناسا کے جونو مشن نے مشتری کے نظام کا پہلا مکمل تھری...

ناسا کے جونو مشن نے مشتری کے نظام کا پہلا مکمل تھری ڈی نقشہ تیارکرلیا

لاس اینجلس: ناسا کے جونو مشن سے وابستہ  سائنسدانوں نے مشتری کے  نظام کا پہلا مکمل تھری ڈی  تابکاری نقشہ تیار کرلیا ہے۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری (جے پی ایل) کی جانب سے رواں ہفتے کے شروع میں ایک رپورٹ میں  بتایا گیا کہ برفیلے چاند یوروپا کے مدار کے قریب  انتہائی توانائی کے حامل  ذرات کی شدت کو نمایاں کرنے کے ساتھ، نقشے میں  مشتری کے حلقوں کے قریب گردش کرنے والے اس کے چھوٹے چاندوں کے ذریعے پیدا ہونے والے تابکاری ماحول کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

یہ تھری ڈی نقشہ جونو کی ڈنمارک کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی جانب سے ڈیزائن اور تیار کردہ ایڈوانسڈ اسٹیلر کمپاس (اے ایس سی) اوراٹلی کی کمپنی لیونارڈو سپا کے تیار کردہ خلائی جہاز کے اسٹیلر ریفرنس یونٹ کے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

جے پی ایل کے مطابق دو ڈیٹا سیٹس نے جونو کے سائنسدانوں کو توانائی کی مختلف اشکال میں تابکاری ماحول کو نمایاں کرنے میں مدد کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!