جمعرات, اکتوبر 16, 2025
انٹرنیشنلیاسر عرفات کے بھتیجے ناصر القدوہ چار سال بعد مغربی کنارے پہنچ...

یاسر عرفات کے بھتیجے ناصر القدوہ چار سال بعد مغربی کنارے پہنچ گئے

فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے بھتیجے ناصر القدوہ چار سال بعد خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے مغربی کنارے واپس پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطاق ناصر القدوہ نے مغربی کنارے پہنچ کر غزہ میں امن کے قیام کے لیے حماس کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے اور فلسطینی حکومت کی اصلاحات تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد بحال کرنا پہلا اور سب سے اہم قدم ہے، فلسطینی اتھارٹی میں بدعنوانی کے خاتمے اور صدر محمود عباس کی جماعت فتح میں گہرے اصلاحی اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے اور جب تک اسے واپس نہیں لاتے، کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

یاد رہے ناصر القدوہ 2021 میں فتح سے نکالے جانے کے بعد مغربی کنارے چھوڑ گئے تھے۔ انہوں نے اس وقت اپنی آزاد انتخابی فہرست بنائی تھی، جس پر محمود عباس نے الیکشن ہی منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم حال ہی میں صدر عباس نے انہیں عام معافی دے کر دوبارہ جماعت میں شامل کر لیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!