چینی ثقافت ملک کے اندر اور دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ اس کے ثقافتی ورثے کا تحفظ اور مختلف شعبوں میں جدید تخلیقی اظہار ہے۔
چین کی پہلی ٹرپل اے ویڈیو گیم "بلیک متھ: ووکونگ” سال 2024 میں ریلیز ہوئی جس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ گزشتہ اگست میں ریلیز ہونے کے صرف تین دن کے اندر تمام پلیٹ فارمز پر اس کی ایک کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہو کائی بن، گیم پلیئر
"اس گیم نے نوجوانوں میں چینی ثقافت کے لئے دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔”
گیم میں دکھائے گئے متعدد مقامات چین کے صوبہ شَنشی میں واقع ہیں۔ اسی باعث ان دنوں سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آ رہی ہے جو "ووکونگ کے نقشِ قدم پر چلنے” کے خواہش مند ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہو چنگ جے، گیم پلیئر
"گیم کا فنی انداز انتہائی باریکی سے تیار کیا گیا ہے جس کے کئی مناظر حقیقی چینی ماحول سے متاثر ہیں۔ اس کی کہانی چینی روایتی ثقافت میں گہرائی سے جڑی ہوئی ہے۔”
رواں برس کے نمایاں ترین ثقافتی مظاہر میں سے ایک تھی وہ فلم جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے یعنی’نی جا 2’۔ اس فلم نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں ہالی ووڈ کی طویل عرصے سے قائم برتری کو چیلنج کر دیا۔
“بلیک مِتھ: ووکونگ” کی طرح یہ فلم بھی منگ سلطنت (1368ء تا 1644ء) کی ایک دیومالائی داستان کو نئے انداز میں پیش کرتی ہے۔نی جا نامی ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو مافوق الفطرت طاقتوں کا مالک ہے اور مشہور کلاسیکی چینی ناول "جرنی ٹو دا ویسٹ” یعنی سفرِ مغرب میں بھی دکھائی دیتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): شیریل فنیگان، ناظر، لندن
"میں نے اس سے پہلے ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔ لیکن آخر میں میرا دل گلے تک آ گیا اور میں جذباتی ہو گئی۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (کروشین): برانکو بالون، صدر کروشین چائنیز فرینڈشپ سوسائٹی فار کلچرل، سائنٹیفک اینڈ اکنامک کوآپریشن
"میرا ماننا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور چینی ثقافت کا بہترین امتزاج ہی چینی سینما کی کامیابی کی اصل وجہ ہے۔”
اپنے ملک کی روایات میں گہری دلچسپی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ چین کے عوام دیگر اقوام کے ثقافتی ورثے کو بھی جاننے کے لئے پُرعزم ہیں۔
رواں برس اگست میں مصر کی قدیم تہذیب پر ایک شاندار نمائش ہوئی جو گزشتہ بیس برسوں میں مصر سے باہر منعقد ہونے والی سب سے بڑی نمائش تھی۔ شنگھائی میوزیم میں 13 ماہ تک جاری رہنے والی یہ نمائش اگست میں مکمل ہوئی جسے دیکھنے کے لئے مجموعی طور پر 27 لاکھ 70 ہزار سیاح آئے۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): علی عبدالحلیم، جنرل ڈائریکٹر، مصری عجائب گھر
“چین اور مصر کی تہذیبوں میں کئی مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔ یہ تو صرف آغاز ہے۔ ہمیں آئندہ مزید تعاون کی امید ہے۔ میں مصر اور چین کے درمیان ایک تابناک مستقبل دیکھ رہا ہوں۔”
بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چینی ثقافت روایت اور جدت کا حسین امتزاج
ویڈیو گیم “بلیک مِتھ: ووکونگ” نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
ریلیز کے صرف تین دن میں ایک کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں
گیم میں دکھائے گئے متعدد مقامات صوبہ شَنشی میں واقع ہیں
سیاحوں کی بڑی تعداد شَنشی کا رُخ کرنے لگی
“نی جا 2” چینی سینما کی نئی کامیابی کی علامت بن گئی
چینی عوام اپنی اور دیگر اقوام کی ثقافت سے گہری وابستگی رکھتے ہیں
شنگھائی میں قدیم مصری تہذیب پر سب سے بڑی عالمی نمائش
دنیا بھر سے 27 لاکھ 70 ہزار سیاح نمائش دیکھنے آئے
