جمعرات, اکتوبر 16, 2025
پاکستانوہاڑی، دو برادریوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7...

وہاڑی، دو برادریوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی، چار خواتین گرفتار

وہاڑی میں دو برادریوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 48 ڈبلیو بی میں گجر اور ڈاہا برادری کے درمیان جھگڑے خونریزی کی شکل اختیار کرگیا۔

فائرنگ تبادلے میں ڈاہا برادری کا ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اسرار ڈاہا کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں دو بھائی رئیس اور فاروق سمیت دیگر چار افراد شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ڈاہا برادری نے مقتول کی لاش رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گجر برادری کی چار خواتین کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!