ایک عام سے نظر آنے والے ری سائیکلنگ یارڈ میں وہ لوگ، جو کبھی “کمزور” سمجھے جاتے تھے، آج اپنی محنت سے اعتماد اور وقار دوبارہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان سب کی رہنما ایک باہمت خاتون، چن ڈیلن ہیں۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): چن ڈیلن، چیئر وومن، ہائینان کینفو ری سائیکلنگ کمپنی، لمیٹڈ
"میں پیدائشی طور پر معذور ہوں اور بچپن سے ہی تعصب اور امتیاز کا سامنا کرتی آئی ہوں۔ نوکری تلاش کرنا ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ رہا ہے لیکن میرا یقین ہے کہ معذوری کے باوجود ہم اپنی محنت سے معاشرے میں قدر پیدا کر سکتے ہیں۔”
چن نے 2021 میں صرف نو ملازمین کے ساتھ اپنی کمپنی قائم کی تھی جو اب بڑھ کر پچاس سے زائد افراد پر مشتمل ہو چکی ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی): چن ڈیلن، چیئر وومن، ہائینان کینفو ری سائیکلنگ کمپنی، لمیٹڈ
"میرے عملے کے پچانوے فیصد سے زیادہ افراد جسمانی، ذہنی یا نفسیاتی معذوری کا شکار ہیں۔ لیکن ہم سب ایک ٹیم ہیں جو ایک دوسرے کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔”
چن صرف روزگار ہی نہیں بلکہ تربیت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی بھی فراہم کرتی ہیں تاکہ ہر شخص اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر کارکردگی دکھا سکے۔
ساوٴنڈ بائٹ 3 (چینی): ہان لی، ملازم، ہائینان کینفو ری سائیکلنگ کمپنی، لمیٹڈ
"ہم کام پر اور زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ بالکل بہن بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔”
ساوٴنڈ بائٹ 4 (چینی): چن ڈیلن، چیئرپرسن، ہائینان کینفو ری سائیکلنگ کمپنی، لمیٹڈ
"یہاں سب ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ انہیں صرف احترام، اپنائیت اور ایسا موقع چاہیے جہاں وہ مل جل کر کام کر سکیں۔ ہماری کمپنی میں انہیں وہ گرمی اور مان ملا ہے جو مشکلات سے لڑ کر پیدا ہوتا ہے۔”
چن کے اس اقدام نے ان لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں جو کبھی معمولی کاموں سے بھی جھجکتے تھے۔ اب وہ خود کام سنبھالتے ہیں، پرانے آلات درست کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر، ان کی آنکھوں میں نیا اعتماد جھلکتا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 5 (چینی): چن ڈیلن، چیئر وومن، ہائینان کینفو ری سائیکلنگ کمپنی، لمیٹڈ
"میں ان نوجوانوں کے احساسات کو بخوبی سمجھتی ہوں۔ وہ اکثر جھجک، عدمِ اعتماد اور خوف کا شکار ہوتے ہیں۔ اسی لیے میں نے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے جہاں وہ آہستہ آہستہ خود کو سنبھال سکیں، اعتماد بحال کریں اور خود مختار بن سکیں۔”
ہائیکو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
—————————————————
آن سکرین ٹیکسٹ:
چینی خاتون نے معذور افراد کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھول دیے
ہائیکو کی چن ڈیلن نے ری سائیکلنگ کمپنی سے درجنوں زندگیاں بدلیں
خود معذوری کا سامنا کرنے والی چن ڈیلن دوسروں کے لیے حوصلے کی علامت بن گئیں
کمپنی کے 95 فیصد ملازمین جسمانی یا ذہنی معذوری کے باوجود سرگرم
معذوری رکاوٹ نہیں، صلاحیت ثابت کرنے کا موقع ہے۔چیئرپرسن،ری سائیکلنگ کمپنی
ری سائیکلنگ یارڈ میں محنت کش ایک دوسرے کا سہارا
چن ڈیلن نے معذور نوجوانوں کو اعتماد اور خود انحصاری کی راہ دکھائی
