منگل, اکتوبر 14, 2025
تازہ ترینچین کے مشرقی علاقے میں بم ناکارہ بنانے کی ذمہ داری پر...

چین کے مشرقی علاقے میں بم ناکارہ بنانے کی ذمہ داری پر فائز بہادر خاتون افسر

28 سالہ لیو منروئی چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی کے شہر ٹونگلنگ میں بم ناکارہ بنانے والی 5 رکنی اسپیشل پولیس ٹیم میں شامل واحد خاتون افسر ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): لیو منروئی، بم ڈسپوزل آفیسر

"ہماری ٹیم ٹونگلنگ کی بم ناکارہ بنانے والی پہلی پیشہ ورانہ پولیس ٹیم ہے۔یہ نہ صرف دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ بناتی ہے بلکہ پولیس ڈرون کے آپریشنل کاموں کی بھی ذمہ دار ہے۔

یہ وہ بم ناکارہ بنانے کرنے والا سوٹ ہے جو ہم مشن کے دوران پہنتے ہیں۔ اس کا وزن 35 کلوگرام سے زیادہ ہے اور اسے پہننے کے لئے مجھے اکثر اپنے ساتھی کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے پہننے کے چند ہی منٹ کے دوران میں پسینے میں بھیگ جاتی ہوں۔

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ محفوظ نہیں رہتے۔ وجہ یہ ہے کہ ہم دستانے نہیں پہنتے تاکہ انتہائی نازک کارروائیوں کے لئے ہاتھوں کی حساسیت برقرار رہے۔

بم ڈسپوزل آفیسر کے طور پر ہم سے ہاتھ اور آنکھ کی آپس میں ہم آہنگی کے بہت اعلیٰ معیار کی توقع کی جاتی ہے۔ اسی لئے ہم باقاعدگی سے تربیت کے دوران سوئی میں دھاگہ ڈالنے یا کچے انڈے چھیلنے جیسے کام کرتے ہیں تاکہ ہماری مہارت اور ہم آہنگی مزید بہتر ہو۔

ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم 40 سیکنڈ کے اندر آٹھ سوئیوں میں دھاگہ ڈالیں۔

بم ناکارہ بنانے والا ہیلمٹ تقریباً ساڑھے 3 کلو وزنی ہے۔ جب ہم زمین پر لیٹتے ہیں تو اس کا سارا وزن گردن پر پڑتا ہے جو ایک اور سنگین جسمانی چیلنج ہے۔

ایک بم ناکارہ کرنے والے افسر کے لئے پہلی ناکامی آخری بھی ہو سکتی ہے۔ اس لئے ہم سخت تربیت کرتے ہیں اور خطرے کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کرتے ہیں۔

میں جب بھی اس ٹیم کا رکن ہونے کے ناطے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دھماکہ خیز مقام سے محفوظ واپس آتی ہوں مجھے بے پناہ فخر محسوس ہوتا ہے۔”

گزشتہ 17 برسوں میں ٹیم نے 85 مواقع پر دھماکہ خیز مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا اور 117 دھماکہ خیز آلات کو ہٹانے میں کامیابی حاصل کی۔

ٹونگلنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

لیو منروئی چین کے مشرقی شہر ٹونگلنگ میں بم ڈسپوزل آفیسر ہیں

وہ بم ناکارہ بنانے والی 5 رکنی پولیس ٹیم کی واحد خاتون رکن ہیں

دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانےکے لئے انہیں 35 کلو وزنی سوٹ پہننا پڑتا ہے

یہ سوٹ دونوں ہاتھوں کے سوا سارے جسم کو ڈھانپتا ہے

 ہیلمٹ کا وزن تقریباً ساڑھے 3 کلو ہوتا ہے

ٹیم کو کچے انڈے چھیلنے اور سوئی میں دھاگہ ڈالنے جیسی باریک تربیت دی جاتی ہے

40 سیکنڈ میں 8سوئیوں میں دھاگہ ڈالنے کی مہارت لازمی ہے

ٹیم نے 17 سال میں 85 مواقع پر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!