منگل, اکتوبر 14, 2025
انٹرنیشنلحماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا آغاز کر دیا، اسرائیلی سرکاری...

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا آغاز کر دیا، اسرائیلی سرکاری میڈیا

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں لوگ یرغمالیوں کی رہائی کی براہ راست نشریات دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیت المقدس(شِنہوا)حماس نے یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کرنے کا آغاز کر دیا ہے جو 2 سال سے زائد عرصے سے غزہ میں قید تھے۔ یہ اقدام حالیہ نافذ کئے گئے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے بڑے تبادلے کا حصہ ہے۔

اسرائیلی سرکاری ٹی وی کان کے مطابق قیدیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کیا گیا جس کے بعد انہیں غزہ میں موجود اسرائیلی فورسز کے حوالے کیا گیا۔

ابتدائی طور پر 7 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا جبکہ باقی 20 میں سے دیگر افراد کی رہائی پیر کے ہی دن بعد میں متوقع تھی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ وہ یرغمالیوں کو وصول کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایک فوجی ہیلی کاپٹر غزہ کی سرحد کے قریب ایک فوجی اڈے پر اترا جہاں سے یرغمالیوں کو مرکزی اسرائیل کے ہسپتالوں میں طبی معائنے کے لئے منتقل کیا جائے گا۔

ریڈ کراس کی گاڑیاں رملہ کے قریب اوفر جیل پہنچ گئیں جہاں سے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو تبادلے کے تحت رہا کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!