جاپان کے شہر اوساکا میں ایکسپو 2025 میں سیاح چینی پویلین کا دورہ کر رہا ہے-(شِنہوا)
اوساکا، جاپان (شِنہوا) اوساکا ایکسپو 2025 میں چینی پویلین نے اپنے طور پر تعمیر کئے گئے بڑے پویلینز کی کیٹیگری میں نمائش کے ڈیزائن پر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ یہ اعلان ایوارڈ دینے کی ایک سرکاری تقریب میں کیا گیا۔
بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل نے 1982 سے دنیا کی بڑی نمائشوں میں چین کی نمائندگی کی ہے اور یہ مسلسل پانچواں بڑا ایوارڈ ہے جو اس نے جیتا ہے۔
ایوارڈز کا فیصلہ 9 بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ایک جیوری نے کیا، جن کا تعلق ایکسپوزیشن، فن تعمیر اور فنون لطیفہ کے شعبوں سے تھا۔ مقابلہ 3 زمروں نمائش، فن تعمیر اور تھیم کی ترجمانی پر مشتمل تھا، جنہیں پویلین کے حجم اور نوعیت کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا تھا۔
جاپان کے شہر اوساکا میں ایکسپو 2025 میں سیاح چینی پویلین کا دورہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)
امریکہ، جرمنی، فرانس اور سپین کے پویلینز سمیت اپنے طور پر تعمیر کردہ 25 پویلینز میں چینی پویلین نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے نمائش کے ڈیزائن پر گولڈ ایوارڈ جیتا۔
سعودی عرب کے پویلین کو فن تعمیر اور اٹلی کے پویلین کو تھیم کی ترجمانی کے شعبے میں گولڈ ایوارڈ دیا گیا۔
