چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہر چھن ژو میں واقع چھن ژو بندرگاہ کا منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں چین کی کل درآمدات و برآمدات یوآن کی مالیت کے حساب سے بڑھ کر 336.1 کھرب یوآن (تقریباً 47.3 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہیں۔
محکمہ کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ شرح نمو سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ریکارڈ کئے گئے 3.5 فیصد اضافے سے زائد ہے۔
