پیر, اکتوبر 13, 2025
تازہ ترینچینی خاتون فوڈ ڈلیوری ورکر کی ہمت و عزم نے نئی مثال...

چینی خاتون فوڈ ڈلیوری ورکر کی ہمت و عزم نے نئی مثال قائم کر دی

تیس سالہ فوڈ ڈلیوری ورکر لیاؤ زی مینگ حال ہی میں فوربز چائنا کے سرورق پر نمایاں ہوئیں ہیں۔ رواں سال کے آغاز میں انہیں "قومی مثالی کارکن” کے اعزاز سے نوازا گیا ہے جو فوڈ ڈلیوری کے شعبے میں کسی خاتون کو پہلی بار ملا ہے۔

لیاؤ نے چھ سال قبل یہ کام شروع کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ طویل اوقات کار اور مشکل حالات کے باوجود یہ پیشہ انہیں خوشی دیتا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): لیاؤ زی مینگ، فوڈ ڈلیوری ورکر

"میں روزانہ تقریباً آٹھ سے نو گھنٹے کام کرتی ہوں، تیس سے چالیس آرڈر پہنچاتی ہوں اور ساٹھ کلومیٹر سے زیادہ سفر کرتی ہوں۔ یہ تھکا دینے والا ہے، لیکن اس محنت کا پھل ضرور ملتا ہے۔”

صنعت میں کم خواتین میں سے ایک ہونے کے ناطے، لیاؤ کہتی ہیں کہ انہیں گاہکوں اور اجنبیوں سے اکثر احترام اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی): لیاؤ زی مینگ، فوڈ ڈلیوری ورکر

"میں خوش مزاج اور پرجوش انسان ہوں۔ جب اتنے سارے گھروں کو میری ضرورت ہوتی ہے تو مجھے اپنی اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔”

لیاؤ اپنے روزمرہ کے کام اور زندگی کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تاکہ دوسرے لوگ بھی اپنے کام میں معنی تلاش کر سکیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 3 (چینی): لیاؤ زی مینگ، فوڈ ڈلیوری ورکر

"میں اپنی روزمرہ زندگی اور کام کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرتی ہوں۔ میرے کافی فالوورز ہیں جو ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں پرامید رہتی ہوں۔ جب وہ میری ویڈیوز دیکھتے ہیں تو خوش ہو جاتے ہیں اور میں بھی اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات ان کے ساتھ بانٹ کر خوشی محسوس کرتی ہوں۔”

فارغ وقت میں لیاؤ اپنی کمیونٹی میں رضاکارانہ خدمات انجام دیتی ہیں اور بزرگ شہریوں سے ملاقات کرتی ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 4 (چینی): لیاؤ زی مینگ، فوڈ ڈلیوری ورکر

"میں فارغ وقت میں اکثر رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہوں جیسے کہ سڑکوں پر خوش اخلاقی کی ترویج یا بزرگوں سے ملاقات کرنا۔ یہ تجربات میری زندگی میں معنویت پیدا کرتے ہیں۔”

لیاؤ چاہتی ہیں کہ وہ ان "شہری سواروں” میں سے ایک بنیں جو لوگوں کو نہ صرف سہولت بلکہ خوشی بھی پہنچاتے ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 5 (چینی): لیاؤ زی مینگ، فوڈ ڈلیوری ورکر

"بطور عورت ہمیں اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔ ہمیں دلیر ہو کر اپنے خوابوں کا پیچھا کرنا چاہیے۔”

چھونگ چِھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

———————————————-

آن سکرین ٹیکسٹ:

چین کی خاتون فوڈ ڈلیوری ورکر کی جدوجہد نے نئی مثال قائم کر دی

"قومی مثالی کارکن” کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون ڈلیوری ورکر قرار

روزانہ 60 کلومیٹر کا سفر اور 40 آرڈرز کی ترسیل کرتی ہوں۔فوڈ ڈلیوری ورکر

تھکن ضرور ہوتی ہے مگر یہ کام قیمتی احساس دیتا ہے۔فوڈ ڈلیوری ورکر

سوشل میڈیا پر مثبت ویڈیوز سے ہزاروں مداح متاثر

فارغ وقت میں کمیونٹی میں رضاکارانہ خدمات انجام دیتی ہیں

خواتین کو زندگی کے فیصلے خود کرنے چاہیے۔فوڈ ڈلیوری ورکر

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!