پیر, اکتوبر 13, 2025
تازہ ترینمناکو کے وائلنٹین واشیروٹ نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مناکو کے وائلنٹین واشیروٹ نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی26 سالہ وائلنٹین واشیروٹ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں وائلنٹین واشیروٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو 6-4، 6-3 اور6-3 سے شکست دی ۔

وائلنٹین واشیروٹ کی یہ تاریخ ساز فتح ہے وہ ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیتنے والے سب سے کم رینک کھلاڑی ہیں۔ وائلنٹین واشیروٹ مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 204 ویں نمبر کے کھلاڑی ہیں۔

وائلنٹین واشیروٹ نے شنگھائی ماسٹرز میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے جس فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو شکست دی وہ وائلنٹین واشیروٹ کے کزن بھی ہیں۔

ٹورنامنٹ جیتنے پر مناکو کے ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واشیروٹ824,000 پاؤنڈزکی انعامی رقم ملی۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد وائلنٹین واشیروٹ نے کہا کہ یہ سب کچھ خواب جیسا لگ رہا ہے۔ میں جانتا بھی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے لیکن میں اپنی اس بڑی فتح پر بہت خوش ہوں۔

رنراپ آرتھر رینڈرنیک نے بھی اپنے کزن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وائلنٹینواشیروٹ تم نے بہت محنت کی جس کا صلہ تم کو جیت کی صورت میں ملا۔ میں تمہارے لیے بہت خوش ہوں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!