پیر, اکتوبر 13, 2025
پاکستانموٹروے زون میں ماحولیاتی قوانین پر 100 فیصد اہداف حاصل، رپورٹ جاری

موٹروے زون میں ماحولیاتی قوانین پر 100 فیصد اہداف حاصل، رپورٹ جاری

ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے موٹروے زون میں 100فیصد ماحولیاتی اہداف حاصل کرلئے۔

پنجاب ماحولیاتی تحفظ ادارے کی جانب سے موٹروے کے اطراف اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی مطابقت بارے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای پی اے ٹیموں نے موٹروے کے گرد 108بھٹوں کی جامع جانچ کی جن میں سے 71بھٹے جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر چل رہے ہیں اور سفید دھواں خارج کرتے ہوئے ماحولیاتی اصولوں کے مطابق فعال پائے گئے جبکہ 37بھٹے غیر فعال تھے جن سے کسی قسم کا اخراج نہیں ہو رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہر بھٹے کی جی پی ایس اسٹیمپ کیساتھ تصویری شہادت رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موٹروے زون میں 100فیصد ماحولیاتی کمپلائنس حاصل کر لی گئی ہے۔

حکام کے مطابق کسی بھٹے کو سیل ، مسمار،جرمانہ عائد یا ایف آئی آر درج کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!