کوئٹہ: بلوچستان میں مون بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق،13 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے آنیوالے سیلاب نے تباہی مچا دی، فصلیں، سڑکیں، پل تباہ ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں جاری مون سون بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات میں خاتون اور 11 بچوں سمیت 22 افرادجاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں میں یکم جولائی سے اب تک 5448 افراد متاثر ہوئے جبکہ
158 مکانات مکمل منہدم اور 622 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال سے 102 ایکڑ پر فصلیں،35 کلو میٹر سڑکیں متاثر اور7 پلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں سے 131 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
