سوئٹزرلینڈ کی برف پوش چوٹیوں سے لے کر برطانیہ کے ثقافتی مقامات تک رواں برس قومی دن اور وسطِ خزاں کے آٹھ روزہ تہوار کی تعطیلات کے دوران چینی سیاحوں کی بڑی تعداد نے یورپ کا رُخ کیا ہے۔
یہ بڑھتا ہوا سیاحتی بہاؤ یورپ کے سیاحتی اور ثقافتی شعبوں میں نئی جان ڈال رہا ہے اور مضبوط خریداری کی طاقت بھی فراہم کر رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹس کے تعارف میں روانی:
ینگ فراؤ ماؤنٹین، سوئٹزرلینڈ
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): مسٹر دوان، سیاح
“میں چین کے صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو سے آیا ہوں۔ میں پہلے فرانس گیا تھا اور آج سوئٹزرلینڈ پہنچا ہوں۔ یہاں کے مناظر بے حد دلکش ہیں۔ قومی دن اور وسطِ خزاں کا تہوار ایک ساتھ ہونے کے باعث یہ وقت اس سفر کے لئے بہترین اور مناسب وقت ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وانگ جون ہونگ، سیاح
“ہم چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ سے ہنی مون منانے یہاں آئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ واقعی بے حد خوبصورت ہے۔میں سب کو یہی مشورہ دوں گا کہ وہ یہاں ضرور آئیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی شوئی مِن، سیاح
“ہم صوبہ شَنشی کے شہر تائی یوآن سے آئے ہیں۔ ہم بھی یہاں ہنی مون پر ہیں۔ برف سے ڈھکی چوٹیوں کو دیکھ کر ہم واقعی ان پہاڑوں کی شان و شوکت سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔”
چینی سیاح اب محض تفریحی مقامات دیکھنے تک محدود نہیں رہے بلکہ مقامی ثقافت اور اصل روایتی تجربات سے لطف اندوز ہونے میں ان کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔
ان کا جذبہ اُن سرگرمیوں اور مصنوعات پر خرچ میں بھی جھلکتا ہے جو انہیں مقامی تہذیب کے قریب لاتی ہیں۔
نیشنل گیلری، برطانیہ
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژانگ بوان، سیاح
“میں بیجنگ سے آیا ہوں۔ چونکہ اس بار قومی دن کی تعطیلات کافی طویل ہیں اس لئےمیں نے ذرا دور کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لئے برطانیہ کا انتخاب کیا۔ میں کل ہی یہاں پہنچا اور اب تک صرف برٹش میوزیم اور لندن آئی دیکھ سکا ہوں۔ میرا رادہ ہے کہ اگلے چند دنوں میں مزید مقامات بھی دیکھ لوں۔ میں کچھ بڑے کاروباری مراکز میں بھی جانا چاہتا ہوں تاکہ تھوڑی بہت خریداری کر سکوں۔ یہاں کے میوزیم کا دورہ بہت دلچسپ تجربہ ہے۔یہ مختلف ثقافتوں کو قریب سے سمجھنے کا ایک دلچسپ موقع ہے۔ ابھی ابھی میں نے برٹش میوزیم سے یادگار کے طور پر دو فریج میگنیٹس خریدے ہیں۔ مجھے ہر جگہ سے یادگار میگنیٹ جمع کرنے کا شوق ہے اس لئے اس بار بھی میں نے دو لے لئے ہیں۔”
معروف آن لائن سفری پلیٹ فارم ’’سی ٹرِپ ڈاٹ کام‘‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق "گولڈن ویک” تعطیلات کے دوران طویل فاصلے کے بیرونِ ملک سفر کے لئے یورپ اب بھی چینی سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں سرفہرست ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): گوو ڈونگ جے، نائب صدر، سی ٹرپ ڈاٹ کام
"بُکنگ کے موجودہ اعداد وشمار کے مطابق قومی دن کی تعطیلات اب بھی مسافروں کے لئے انتہائی پُرکشش ہیں۔ بیرونِ ملک سفر اور خاص طور پر طویل فاصلے کے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے یورپ بدستور نمایاں اور مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یورپ کے لئےسفر طویل فاصلے کے بین الاقوامی دوروں کا ایک نمایاں حصہ بن چکے ہیں جو غالباً 30 فیصد سے زیادہ ہیں۔ یورپ میں سیاحت کے تجربات بھی پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ متنوع اور دلچسپ ہو گئے ہیں۔ماضی میں طویل دوروں کے لئے مغربی یورپ ہی توجہ کا بنیادی مرکز تھا مگر اب یورپ کے وسطی، جنوبی اور شمالی علاقوں میں بھی بڑھتی ہوئی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔”
جنیوا (سوئٹزرلینڈ)، لندن اور ویانا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
قومی تعطیلات کے دوران لاکھوں چینی سیاحوں نے یورپ کا رُخ کر لیا
سوئٹزرلینڈ کی برف پوش چوٹیاں خاص کشش رکھتی ہیں
کئی چینی جوڑے ہنی مون منانے سوئٹزرلینڈ پہنچے
سوئس پہاڑوں کی شان و شوکت دلوں کو موہ لیتی ہے
برٹش میوزیم کا دورہ مختلف ثقافتوں کو سمجھنے کا بہترین تجربہ ہے
چینی سیاح تفریحی سفر کے دوران مقامی ثقافت میں گہری دلچسپی لیتے ٍہیں
بیرونِ ملک طویل فاصلے کے سفر کے لئے یورپ جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے
چین سے آئے سیاحتی بہاؤ نے یورپ کی معیشت میں نئی جان ڈال دی
