چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز ہوایانگ کے اہلکار جنوبی بحیرہ چین میں قانون کے نفاذ کا مشن انجام دے رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے اتوار کو فلپائن کے سرکاری جہازوں کو بحیرہ جنوبی چین میں تئی شیان جیاؤ کے قریب سمندر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر قانون کے مطابق باہر نکال دیا۔
سی سی جی کے ترجمان لیو دے جون نے بتایا کہ فلپائن کے سرکاری جہاز جن کے ہل نمبر 3002 اور 3003 تھے، چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے نان شا چھن ڈاؤ کے تئی شیان جیاؤ کے قریب سمندر میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے۔
لیو نے مزید کہا کہ صبح 9 بج کر 19 منٹ پر فلپائن کے سرکاری جہاز 3003 نے چین کی جانب سے دی گئی متعدد وارننگز کو نظر انداز کیا اور چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز 21559 کے قریب خطرناک طریقے سے آیا جو حقوق کے تحفظ کی عام قانون نافذ کرنے والی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔
لیو نے زور دے کر کہا کہ اس کی مکمل ذمہ داری فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔
لیو نے کہا کہ سی سی جی نے فلپائنی جہازوں کے خلاف قانون کے مطابق کنٹرول کے اقدامات کئے اور انہیں سختی سے نکال دیا۔ یہ کارروائیاں پیشہ ورانہ، معیاری، معقول اور قانونی تھیں۔
ترجمان نے زور دیا کہ چین کو تئی شیان جیاؤ اور ملحقہ پانیوں سمیت نان شا چھن ڈاؤ پر بلا شبہ خودمختاری حاصل ہے۔ فلپائن کے اقدامات نے چین کی علاقائی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ یہ جنوبی بحیرہ چین میں فریقین کے ضابطہ اخلاق کے اعلامیہ کی خلاف ورزی کی ہے اور اس نے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔
لیو نے کہا کہ ہم فلپائن کو سختی سے خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے۔ سی سی جی چین کے دائرہ اختیار والے پانیوں میں قانون کے مطابق حقوق کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کرنے والی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
