اتوار, اکتوبر 12, 2025
انٹرنیشنلسعودی عرب کا پاک افغان کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار

سعودی عرب کا پاک افغان کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار

سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جاری تناو اور جھڑپوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کشیدگی کم کرنے اور خطے کی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لیں۔

اپنے ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مزید کشیدگی سے گریز کریں اور بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق باہمی دفاع کا سٹریٹجک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!