پاکستاننئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب پیر کو ہوگا

نئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب پیر کو ہوگا

پشاور: نئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب پیر کو ہوگا۔

تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں جب کہ اپوزیشن نے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے۔

تحریک انصاف کی وزرات اعلی کے انتخاب کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے جب کہ حکومتی ارکان اسمبلی کو سرگرمیاں محدود کرنے اور حکومتی ارکان اسمبلی کو وزیراعلی ہاس پشاور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ وزیراعلی کے انتخاب تک پشاور میں ہی رہیں گے۔ اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ وزیراعلی استعفی دے چکے ہیں آئین بڑا واضح ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور مستعفی ہوچکے ہیں، ٹینڈر ہوچکا ہے استعفے کا اعلان ہوچکا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں