اتوار, اکتوبر 12, 2025
پاکستانوزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک افغان کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تنا وکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں رہنماوں نے پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے لئے مل کر کام کریں گے۔

وزیراعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ نواز شریف نے قومی معاملات پر اپنی رہنمائی فراہم کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!