اتوار, اکتوبر 12, 2025
انٹرنیشنلچینی وزیراعظم کی ورکرز پارٹی آف کوریا کی 80 ویں سالگرہ کی...

چینی وزیراعظم کی ورکرز پارٹی آف کوریا کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت

چینی وزیراعظم لی چھیانگ عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں منعقدہ جشن کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

پیانگ یانگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے  پیانگ یانگ میں منعقدہ ورکرز پارٹی آف کوریا کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔

لی چھیانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے جشن کی تقریب میں شرکت کی اور شاندار اجتماعی جمناسٹک، فنون لطیفہ کے مظاہرے اور فوجی پریڈ دیکھی۔

تقریب کے موقع پر لی چھیانگ نے  کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام، روس کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے چیئرمین اور روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف سمیت دیگر رہنماؤں سے گفتگو بھی کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!