امریکی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ امریکا قطری فضائیہ کے لڑاکا پائلٹس کو ٹریننگ دے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا کہ امریکی فضائیہ قطری فضائیہ کوتربیت دینے کے لیے ایک نیا مرکز قائم کرے گا۔
امریکی وزیرِ دفاع نے بتایا کہ یہ نیا مرکرکز امریکی ریاست آئیڈاہو کے ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس پر قائم کیا جائے گا۔
پیٹ ہیگستھ نے مزید بتایا کہ یہاں قطری ایئر فورس کے ایف-15 پالئٹس کی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کام کیا جائے گا، جس سے ان کی جنگی صلاحیت اور نئی ممکنہ جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آگاہی فراہم کی جائےگی۔
امریکی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس نئے دفاعی سہولتی مرکز کی تعمیر پر آنے والا خرچ قطری حکومت اٹھائے گی۔
امریکی وزارتِ دفاع کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ٹرمپ کے صدارتی آرڈر کے جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے قطر کے دفاع کے لیے امریکی فوجی کارروائی سمیت تمام ممکنہ اقدامات استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
