پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا۔
عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹے فائی نے گلوکار کو 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے ریڈار پاکستان آرٹسٹ پروگرام میں شامل ہوگئے۔
نوجوان نسل میں ثمر جعفری کے گانوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا، جو ان کے میوزک کیرئیر میں ایک سنگ میل ہے۔
رواں سال کے شروع میں ریلیز ہونے والے ان کے سنگلز میں رہوں اور گزارشیں نے اسفاٹے فائی پر مجموعی طور پر 23.3 ملین اسٹریمز کو عبور کیا ہے، صرف میں رہوں کے اسٹریمز ریکارڈ کی تعداد 14 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسفاٹے فائی پر گزشتہ 28 دنوں کے دوران پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں ان کے گانے سب سے زیادہ سنے گئے، ان میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات قابل ذکر ہیں۔
ان کے سامعین میں خواتین و مرد کی تعداد تقریباً برابر ہے، جبکہ ان کے مداحوں کی نصف سے زائد اکثریت میں 18 سے 24 سال کے نوجوان ہیں۔
واضح رہے کہ اسفاٹے فائی کا ریڈار پروگرام ایک عالمی سطح کا اقدام ہے جو ابھرتے ہوئے فنکاروں کو اسپاٹ لائٹ میں لانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں پوری دنیا کے سامعین تک رسائی حاصل کرکے اپنے کیرئیر کو بڑھا سکتے ہیں۔
