اتوار, اکتوبر 12, 2025
انٹرنیشنلخواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں چین کے تجربے سے...

خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں چین کے تجربے سے سیکھنے کی منتظر ہوں، ڈومینیکن صدر

دنیا بھر کے رہنما اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں بیجنگ اعلامیہ اور ایکشن پلیٹ فارم کی 30 ویں سالگرہ منانے کے لئے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جمع ہوئیں اور خواتین کے حقوق کے نفاذ کو تیز کرنے پر زور دیا۔(شِنہوا)

روسیو(شِنہوا)دولت مشترکہ ڈومینیکا کی صدر سلوانی برٹن نے کہا ہے کہ میں خواتین کے مقصد کی حمایت کرنے پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

برٹن نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بیجنگ اعلامیہ اور لائحہ عمل کو اپنانے کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنا خواتین کی ترقی کو فروغ دینے میں حاصل کردہ پیش رفت پر غور کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

چین میں ہونے والے آمدہ اجلاس میں شرکت کی تیاری کرتے ہوئے برٹن نے کہا کہ وہ یہ جاننے کی منتظر ہیں کہ دنیا بھر میں خواتین کے مقاصد کی ترقی کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے اور چین میں خواتین اور ان کے خاندانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔

برٹن نے کہا کہ بیجنگ اعلامیہ اور لائحہ عمل جسے 1995 میں اقوام متحدہ کی چوتھی عالمی کانفرنس برائے خواتین میں منظور کیا گیا تھا، کا بین الاقوامی سطح پر بڑا انقلابی اثر پڑا ہے۔ اس کے بعد دنیا نے خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوات کو زیادہ مثبت انداز میں دیکھنا شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ڈومینیکا میں بیجنگ اعلامیہ اور لائحہ عمل کے بعد ہم نے دیکھا کہ ڈومینیکا کی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر بجٹ میں ہمیں یہ دکھانا ہوگا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنا رہے ہیں یا صنفی مساوات کے لئے کچھ راہیں پیدا کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!