اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچین کے انقلابی مرکز میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیاحتی...

چین کے انقلابی مرکز میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ

چین کے شمالی صوبے شنشی کے شہر یانگ چھوان میں ہنڈرڈ۔رجمنٹ کمپیئن کے یادگاری ہال کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

تائی یوآن(شِنہوا)اس سال چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی 8 روزہ تعطیلات کے دوران سفر کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں خاندانوں اور نوجوان سیاحوں کی بڑی تعداد نے تاریخ سے جڑنے کے لئے "سرخ سیاحت” کا رخ کیا۔

چونکہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، اس لئے بہت سے والدین اپنے بچوں کو انقلابی یادگاروں اور حب الوطنی کی تعلیم کے مراکز پر لے کر گئے تاکہ وہ قومی فخر اور تاریخی وابستگی کا گہرا احساس حاصل کرسکیں۔

چین کے شمالی صوبے ہیبے سے آئے سیاح سن یان نے کہا کہ اس سال ہم نے قومی دن کی چھٹیوں کے سفر کے لئے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کے موضوع پر مبنی منصوبہ بنایا۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران ہم نے اپنے بچے کو ’’سرخ سیاحت‘‘ کے کئی مقامات کی سیر کرائی ہے۔

سن کے خاندان کی پہلی منزل چین کے شمالی صوبہ شنشی کے شہر یانگ چھوان میں واقع "ہنڈرڈ رجمنٹ کیمپیئن کا یادگار ی ہال” تھی۔

یادگار ہال کے نائب منتظم چھن رو کے مطابق تعطیلات کے دوران اس مقام پر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ پہلے سات دنوں میں روزانہ اوسطاً 10 ہزار افراد نے یادگار کا دورہ کیا، جو پچھلے سال کی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔

سن نے مزید کہا کہ صرف ہمارے خاندان نے ہی نہیں بلکہ ہمارے بہت سے دوست بھی تعطیلات کے دوران اپنے بچوں کو مشہور ’’سرخ سیاحت‘‘ کے مقامات پر لے کر گئے۔ بچوں کے لئے تاریخ بہترین نصاب کی حیثیت رکھتی ہے۔

شنشی کی لی چھینگ کاؤنٹی میں واقع سابقہ ہوانگ یادونگ اسلحہ ساز فیکٹری میں بھی سیاحوں کی تعداد میں اسی طرح اضافہ دیکھا گیا۔ یہ فیکٹری آٹھویں روٹ آرمی کی جانب سے جاپان مخالف اڈوں میں قائم کیا جانے والا سب سے قدیم اور سب سے بڑا ہتھیار بنانے کا مرکز تھی اور یہ تاریخی ہوانگ یادونگ دفاعی جنگ کا مقام بھی رہی ہے۔

ہوانگ یادونگ ثقافتی سیاحت کے علاقے کے ایک اہلکار ژانگ بن چھوان نے کہا کہ اس مقام پر یکم سے سات اکتوبر کے درمیان کل 36 ہزار سیاح آئے، جو گزشتہ سال کی نسبت 11.8 فیصد زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!