اتوار, اکتوبر 12, 2025
پاکستانلاہور، پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم...

لاہور، پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار، رقم برآمد

لاری اڈہ پولیس نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق کالر اسماعیل نے فون پر بتایا کہ 2 ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 5لاکھ 31ہزار 500 کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

ایس پی سٹی کی ہدایت پر لاری اڈہ پولیس نے کال پر فوری ریسپانس کیا، جائے وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر سیف سٹی کیمروں کو چیک کیا گیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق دوران انٹروگیشن ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا، ملزم اپنے مالک کے پیسوں کو خرد برد کرنا چاہتا تھا اس لئے جھوٹی کال کی۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے خرد برد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!