اتوار, اکتوبر 12, 2025
پاکستانعطاء تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دہشت گردی کیخلاف اقدامات...

عطاء تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دہشت گردی کیخلاف اقدامات پر پاکستان کی تعریف

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے فیک نیوز کے خاتمے ،ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کیلئے متعارف پالیسی کو مزید مستحکم موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی پاکستان کو عالمی سیاحتی نقشے پر نمایاں کرنے کیلئے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا تعاون، سیاحت کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار سمیت متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے،ہماری قربانیاں صرف اپنے ملک نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فیک نیوز کے خاتمے اور ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کیلئے جامع پالیسی متعارف کرائی ہے، جسے مزید مستحکم اور موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، ثقافتی تنوع اور تاریخی ورثے سے مالا مال ملک ہے ،حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سیاحتی نقشے پر نمایاں مقام حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ میڈیا ورکرز کو بہتر سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی معیشت کے استحکام، ترقی کے تسلسل اور امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف۔

امریکی ناظم الامور نے باہمی تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مثالی قربانیاں دی ہیں جنہوں نے عالمی امن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!