صنعاء: امریکی سنٹرل کمانڈ نے بحیرہ احمر میں حوثی گروپ کی طرف سے فائر کیے گئے تین مسلح ڈرونز کوفضامیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی بحری فورسز نے بحیرہ احمر کے اوپر ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کی بغیر پائلٹ کے دو فضائی گاڑیوں (یو اے وی) اور ایک یو اے وی کو یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں تباہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ یو اے ویز خطے میں امریکی اور اتحادی افواج اور تجارتی جہازوں کے لیے ایک واضح اور فوری خطرہ تھیں۔
اس سے قبل جمعہ کو ہی حوثی گروپ نے خلیج عدن میں ایک کارگو جہاز اور بحیرہ احمر میں یونانی آئل ٹینکر پر میزائلوں، کشتیوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
