نئی دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ میں گزشتہ چار دنوں سے جاری شدید بارشوں سے وسیع علاقے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک، دو افراد لاپتہ اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
مقامی ریونیو ڈپارٹمنٹ کے مطابق، ریاست میں سیلاب کی وجہ سے تقریباً 17لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب سے مکانات، انفراسٹرکچر، سڑکوں اور زراعت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
حکام کی جانب سے ریاست بھر میں قائم 450 ریلیف کیمپوں میں 65ہزار سے زیادہ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
ریاست میں دریاوں میں پانی کی سطح نمایاں طور پر بلند اور سیلاب سے گومتی، جنوبی تریپورہ، اناکوٹی اور مغربی تریپورہ کے اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
