برازیل میں آنکھوں کی سرجری کروانے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایڈیئر مینڈیز ڈوٹرا جونیئر انتقال کر گئیں، 31 سالہ فیشن انفلوئنسر کو سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا سامنا ہوا اور کئی ماہ کے علاج کے بعد وہ چل بسیں۔
یاد رہے ایڈیئر مینڈیز نے مارچ 2025 میں ایک معروف کاسمیٹک سرجن سے آنکھوں کی فاکس آئی سرجری کروائی تھی جس سے آنکھیں بلی جیسی اور دلکش ہوجاتی ہیں۔
تاہم سرجری کے بعد ان کے چہرے پر شدید سوجن اور نیلے نشانات نمودار ہوئے، جن کے بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا ویڈیوز میں کھل کر بات کی۔
بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ سرجری کے نتیجے میں انہیں جلد کا انفیکشن ہوگیا ہے اور وہ جلد کے ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی علاج کروا رہی ہیں۔
