اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ڈراما سیریل بریانی میں میرے کردار گل مہر کی تیاری کے دوران مجھے مریم نواز اور حنا ربانی کھر کو دیکھ کر اپنے کردار کی تیاری کریں، ان کے انداز سے متاثر ہو کر اپنا کردار تشکیل دیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب انہیں یہ کردار آفر ہوا تو وہ فورا پرجوش ہو گئیں تھیں اور اس کے حوالے سے تیاری شروع کر دی تھی، چونکہ کردار ایک سندھی خاتون کا تھا، اس لیے انہوں نے خصوصی طور پر ہالہ جا کر اجرک اور دیگر مقامی اشیا کی خریداری کی تاکہ کردار میں اصلیت جھلکے۔
اداکارہ نے بتایا کہ شوٹنگ سے قبل انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ مریم نواز اور حنا ربانی کھر کو دیکھ کر اپنے کردار کی تیاری کریں، مگر انہوں نے کہا کہ پہلے ان کی تیار کردہ وارڈروب دیکھ لی جائے۔
ثروت گیلانی کے مطابق جن دو شخصیات کا حوالہ دیا گیا تھا وہ اے سی والی گاڑی سے اتر کر میٹنگز میں جاتی ہیں، جب کہ ان کے کردار کو جون کی تپتی دھوپ میں دکھایا گیا تھا، اس لیے انہوں نے کردار کو حقیقت سے قریب تر دکھانے کے لیے جارجٹ کے دوپٹے کے بجائے اجرک کے دوپٹے کا انتخاب کیا، جو بعد میں سب کو پسند بھی آیا۔
