جمعہ, اکتوبر 10, 2025
انٹرنیشنلاقوامِ متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم

اقوامِ متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مجوزہ منصوبے کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے طے پانے والے معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں، میں امریکا، قطر، مصر اور ترکیہ کی ان سفارتی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں جن کی بدولت یہ نہایت ضروری پیش رفت ممکن ہوئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں تمام فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل طور پر عمل کریں، تمام یرغمالیوں کو باعزت طریقے سے رہا کیا جانا چاہیے، ایک مستقل جنگ بندی لازمی ہے، لڑائی کو ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی امداد اور بنیادی تجارتی سامان کی فوری اور بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے، یہ اذیت ختم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام فریقوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں، تاکہ ایک قابلِ اعتماد سیاسی عمل کے ذریعے قبضے کے خاتمے، فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے اعتراف، اور ایک دو ریاستی حل کی طرف پیش رفت ہو سکے جس سے اسرائیلی اور فلسطینی امن و سلامتی کے ساتھ رہ سکیں، انہوں نے کہاکہ اس وقت حالات پہلے سے کہیں زیادہ نازک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کرے گا، مستقل انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ کرے گا، اور غزہ میں بحالی و تعمیرِ نو کے اقدامات کو آگے بڑھائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!