جمعہ, اکتوبر 10, 2025
پاکستانکراچی، ڈکیتی مزاحمت، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3 نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

کراچی، ڈکیتی مزاحمت، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3 نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوںکی فائرنگ سے 3نوجوان زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے مزاحمت پر 20سالہ غلام مرتضی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

دوسرا واقعہ ملیر سٹی کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوں کی فائرنگ سے 18سالہ نعمان شدید زخمی ہو گیا۔

تیسرا واقعہ کورنگی سیکٹر 32ڈی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 25سالہ عمر عالم زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!