اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیوکرین کے بحریہ اسود میں روسی ریل فیری پر حملے کے بعد...

یوکرین کے بحریہ اسود میں روسی ریل فیری پر حملے کے بعد 17 افراد کو بچا لیا گیا

ماسکو: یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود کی بندرگاہ کاوکاز میں لنگر انداز ایک ریل فیری پر حملہ کیا جس کے بعد سترہ افراد کو بچا لیا گیا۔

روسی نیشنل گارڈ کے جنوبی ضلع نے اپنے سرکاری ٹیلی گرام چینل کے ذریعے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج کی جانب سے کاوکاز کی بندرگاہ پر کشتی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد روسی گارڈ کے بحری دستے نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

اس حملے میں 30 ایندھن کے ٹینکوں کو لے جانے والی ریل فیری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ کاوکاز بندرگاہ آبنائے کرچ کے مشرقی حصے میں کراسنودر خطے میں واقع ہے۔

کراسنودر خطے کے گورنر وینیامین کونڈراٹیف نے تصدیق کی کہ حملے میں ہونے والے نقصان کی وجہ سے ریل فیری ڈوب گئی حالانکہ بندرگاہ کے اندر آگ لگنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔

ایندھن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کنٹینمنٹ بوم تعینات کیے گئے تھے اور پانی کی سطح کو جذب کرنے والے مواد کے ساتھ صاف کیا جارہاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!