جمعہ, اکتوبر 10, 2025
انٹرٹینمنٹنیویارک میں موسیقی اور ثقافتی روایات کے ذریعے وسط خزاں تہوار کا...

نیویارک میں موسیقی اور ثقافتی روایات کے ذریعے وسط خزاں تہوار کا انعقاد

امریکہ کے شہر نیو یارک میں پیک ایونٹ سپیس آف دی ایج میں پیانو نواز وے زی جیان وسط خزاں تہوار کے سلسلے میں مون لٹ میلوڈیز کے نام سے کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں-(شِنہوا)

نیو یارک(شِنہوا)نیویارک میں چینی قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام "مون لِٹ میلوڈیز” کے عنوان سے ایک موسیقی تقریب منعقد ہوئی جس میں تقریباً 100 چینی اور امریکی مہمانوں نے وسط خزاں تہوار کو موسیقی اور ثقافتی روایات کے ذریعے منایا۔

یہ تقریب مین ہٹن کے دی ایج مشاہداتی مقام کی 101و یں منزل پر منعقد ہوئی جہاں عالمی شہرت یافتہ چینی وائلن نواز لیو سی چھنگ نے 1734 کے تاریخی "ایکس رِچی” گوارنیری ڈیل گیسو وائلن پر پرفارم کیا۔ ان کے ساتھ چینی پیانو نواز وے زی جیان نے ہمنوائی کی جو 2024 کے کلیولینڈ انٹرنیشنل پیانو مقابلے کے فاتح ہیں۔

اس موسیقی پروگرام میں مشرقی اور مغربی کلاسیکی دھنوں کو چاند سے متاثر ایک تھیم کے تحت پیش کیا گیا جو اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔

پروگرام میں کلاڈ ڈیبوسی کا ’’کلیئر ڈی لونے‘‘، جولز ماسینیٹ کا ’’میڈیٹیشن‘‘ اور "رنگ برنگے بادل چاند کا پیچھا کرتے ہوئے ” اور "دی بٹر فلائی لورز” جیسے وائلن کنسرٹو جیسے چینی موسیقی کے مشہور اقتباسات پیش کئے گئے۔

لیو نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تہوار کے موقع پر جو دنیا بھر میں چینی عوام کے لئے اتحاد کا دن ہے، ہم چاند سے متاثر موسیقی کی خوبصورتی کو چین اور امریکہ کے دوستوں کے ساتھ بانٹ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

وے نے کہا کہ موسیقی ایک عالمی زبان ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ دھنیں محبت اور امن کا پیغام پہنچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موسیقی لوگوں کے غم بھلا سکتی ہے تو دنیا زیادہ ہم آہنگ جگہ بن سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!